مچھلی کی افزائش کے حوالے سے پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام

0
33

محکمہ ماہی پروری کے زیر اہتمام پنجاب کے 3 شہروں میں کیج فش فارمنگ اینڈ شرمپ فارمنگ کا تربیتی کورس شروع ہوگیا،تربیتی کورس میں فش فارمرز کو ماہی پروری کے جدید ترین تقاضوں سے روشناس کرایا جائے گا.تفصیلات کیمطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مچھلی کی پیدوار بڑھانے اور جدید طریقہ ماہی پروری سے آگاہ کرنے کے لیے محکمہ ماہی پروری کی جانب سے پائلٹ شرمپ فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور کیج فش کلچر کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا گیا ہے.پراجیکٹس کے تحت لاہور، راولپنڈی اور مظفرگڑھ میں ایک ایک ماہ کا تربیتی کورس گزشتہ روز شروع کردئیے گئے.مظفرگڑھ کے فش سیڈ نرسنگ فارمز میں منعقدہ تربیتی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز تلاپیہ ہیچری مشتاق علی قریشی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نرسری عاشر عظیم اور سینئر کیمسٹ صبغت اللہ کا کہنا تھا کہ چین سمیت دنیا بھر کے ممالک ماہی پروری کی برآمد کے ذریعے بھاری زرمبادلہ کما رہے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ماہی پروری کے جدید ترین طریقوں کے ذریعے ملک میں مچھلی اور جھینگا کی پیدوار بڑھانے کے لیے سرگرم ہے،حکومتی اقدامات کے باعث محکمہ پروری میں انقلاب برپا ہوگا.تربیتی کورس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کیج فش فارمنگ کلچر ملک کی مچھلی کی پیدوار بڑھانے کے لیے کلیدی حیثیت رکھتا ہے.تربیتی کورس 3 دسمبر تک جاری رہیگا.

Leave a reply