میونسپل کارپوریشن کی غفلت کی وجہ سے علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش میں بارش کا پانی داخل ہو گیا

0
62

سیالکوٹ (نمائندہ باغی ٹی وی ) ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کارپوریشن کی غفلت و لاپرواہی اور نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے سے بارش کا پانی سڑک سے ہوتا ہوا شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کی جائے پیدائش اقبالُ منزل میں داخل ہو گیا جبکہ اقبال منزل کی عقب میں واقع گلی سے سیوریج کا گندہ پانی بھی اقبال منزل کے اس کمرے میں داخل ہوا جو علامہ اقبال کی جائے پیدائش ہے،،،
اس صورتحال پر شہریوں میں شدید غصہ پایا گیا شہریوں کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو شرم کرنی چاہئیے کہ پاکستان کا خواب دیکھنے والے علامہ اقبال کے جائے پیدائش والے کمرے میں سیوریج کا گندا پانی داخل ہوا اور انتظامیہ کبوتر کی طرح آنکھیں بند کئے بیٹھی رہی

Leave a reply