کمالیہ میں کورونا پنجے گاڑنے لگا جبکہ انتظامیہ خاموش تماشائی ایک طرف کورونا سے بچاﺅ کے لئے سکول اور تمام تعلیمی ادارے بندکردیے گئے ہیں جبکہ دوسری طرف میلے ٹھیلے اور دفاتر میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد ہوتا نظر نہیں آرہاتفصیلات کے مطابق کمالیہ میں کرونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہوا نظر آ رہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے صورتحال کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے ایسی ہی تشویشناک صورتحال نادار دفتر کمالیہ میں نظر آرہی ہے نادرا آفس میں کروناایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کی جارہی ہے پنجاب حکومت نے سکول داخلے کے لیے جب سے ب فارم لازمی قرار دیا ہے لوگوں کا نادرا آفس میں ہر وقت جم غفیر رہتا ہے نادرا آفس میں آئے لوگ کورونا ایس پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں بغیر سماجی فاصلہ اور بنا ماسک س سینکڑوں افراد لمبی قطاروں میں لگے ہوئے ہیں دوسری جانب شہریوں نے نادرا آفس کو بڑی اور کھلی جگہ پر منتقل کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

Shares: