میٹر و پولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کی سرکاری زمین کوڑیوں کے بھاو بیچنے کا معاملہ ، سابق ٹاو ن ناظم کوئٹہ کے بھائی سمیت تین بے نامی دار گرفتار ، قانون کی آنکھ میں دُھول جھونکھتے ہوئے ملزمان نے قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور قومی احتساب بیورو بلوچستان نے سابق ٹاو ن ناظم کوئٹہ قہارودان اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ کے آفسران کی جانب سے سرکاری زمین کی بندر بانٹ میں ملوث تین ملزمان سلطان محمد ،رحمت اﷲ ، اور عبد الرازق کو گرفتار کرلیا ہے۔ نیب بلوچستان کی تحقیقات کے مطابق سابق ٹاون ناظم کوئٹہ قہارودان نے میٹر و پولیٹن کارپوریشن کے آفسران کی ملی بھگت سے شہر کے وسط میں واقع کروڑوں روپے مالیت کی سرکاری زمین اپنے بے نامی دار عزیز کو غیر قانونی طور پر ننانونے سال کی لیز پر الاٹ کی ۔ بعد ازاں جھٹکا مارکیٹ کوئٹہ میں واقع مذکورہ سرکاری زمین دوسری پارٹی پر بیچتے ہوئے اپنے بھائی کے آکاو نٹس میں رقم وصول کی ۔ نیب بلوچستان کے قانونی نوٹسز پر پیش نہ ہونے اور تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر قومی احتساب بیورو بلوچستان کی اینٹیلیجنس ٹیم نے سابق ٹاون ناظم کوئٹہ کے بھائی سمیت تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ ملزمان کو احتساب عدالت پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔مزید تحقیقات جاری ہیں۔

نیب بلوچستان کی تحقیقات سرکاری زمین کوڑیوں کے دام۔
Shares: