چنیوٹ
بڑھتی ہوئی آبادی کو کنٹرول کرنے اور اس کی آگاہی کے لئے سب کو فرداً فرداً اپنا کردار ادا کرنے کی اشد ضرورت ہے چنیوٹ میں ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے منعقد سیمینار سے مقررین کا خطاب
ملک بھر کی طرح کی ضلع چنیوٹ میں بھی ورلڈ پاپولیشن ڈے کے حوالہ سے گورنمنٹ اسلامیہ کالج میں تقریب منعقد ہوئی جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہر تیمور امجد لالی صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب چنیوٹ شاہد محمود چودھری چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر شہزاد اسلم باجوہ سوشل ویلفیئر آفیسر میڈم فرح رضوان اور دیگر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پوری دنیا میں آبادی کے لحاظ سے چھٹے نمبر پر تھا مگر توجہ اور آگاہی نہ ہونے کی وجہ پانچویں نمبر پر آگیا ہے جوکہ قابل فکر اور قابل غور ہے مقررین نے کہا کہ ہمیں اپنی آبادی اپنے وسائل کے مطابق رکھنی چاہئے اور آبادی کے کم ہونے سے تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں کی فراہمی ممکن ہو گی بڑھتی آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے ہمیں بحثیت باشعور معاشرہ فرداً فرداً اپنا کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ آبادی کو کنٹرول کرنے میں مدد ملے گی اور ہمارے مسائل میں بھی نمایاں طور پر کمی ہوگی اور اس سے پاکستان کی ترقی خوشحالی کے امکانات روشن ہونگے

Shares: