وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام ماحولیاتی تحفظ

0
36

فیصل آباد (محمد اویس)وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام ماحولیاتی تحفظ کے لئے انتہائی اہمیت وافادیت کا حامل ہے جو کہ آئندہ نسلوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کا ضامن ہے۔یہ بات وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب حافظ ممتاز احمد نے کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت چلڈرن ہسپتال میں پودا لگاتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنرز نازیہ موہل،زوہا شاکر،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر،ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر عابد،ڈی ایم ایس ڈاکٹر فاطمہ ود دیگر ڈاکٹرز وسٹاف کے ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب بھر میں شجرکاری کے وسیع پروگرام پر عملدرآمد کیا جارہا ہے تاکہ درختوں کی تعداد میں اضافہ کرکے موسم کی سختیوں اور ماحول کو درپیش مسائل پر قابو پایا جاسکے۔انہوں نے چلڈرن ہسپتال میں وسیع شجرکاری پروگرام کو سراہتے ہوئے کہا کہ بہتر نتائج کے حصول کے لئے صحت مندماحول میں میڈیکل سروسز کی فراہمی ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ ”ایک بشر،دو شجر“کے پیغام کو عام کرکے زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ان کی پرورش کی جائے جس سے نہ صرف ماحول سرسبز وشاداب ہوگا بلکہ درخت لگانا صدقہ جاریہ اور باعث ثواب بھی ہے۔انہوں نے پودا لگا کر اس کے پروان چڑھنے اور کلین اینڈ گرین پروگرام کی کامیابی کی دعا کی۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر حبیب بٹر نے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال کے احاطہ میں دستیاب چار ایکڑ اراضی پر چارہزار پودے لگائے جارہے ہیں جس کے لئے ایوان صنعت وتجارت کا تعاون حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان درختوں کی حفاظت ودیکھ بھال کے لئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں

Leave a reply