وزیراعلیٰ کی ہدایت پر اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری
لاہور : پنجاب کے اساتذہ کی موجیں ہوگئیں ، اطلاعات کے مطابق ڈی پی آئی پنجاب نے صوبہ بھر کے گریڈ 16 سے 20 تک کے اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کی ہدایات جاری کردیں، فیصلہ سے پنجاب بھر کے 1 لاکھ سے زائد اساتذہ مستفید ہونگے۔
ذرائع کے مطابق اس حوالے سے ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے گریڈ 16 سے 20 تک کے اساتذہ کو ٹائم سکیل دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا, فیصلے سے پنجاب بھر کے 1 لاکھ سے زائد اساتذہ اور لاہور میں 10 ہزار سے زائد اساتذہ مستفید ہونگے,ڈی پی آئی پنجاب نے صوبہ بھر کے سی ای اوز سے 10 سال سے زائد سروس والے اساتذہ کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔
ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق پروموشن پیکج ، سی ایم پیکج ، اپ ورڈ موبلٹی ، سلیکشن گریڈ یا ریگولر ترقی حاصل کرنیوالے اساتذہ فیصلہ سے مستفید نہیں ہوسکیں گے، نوٹیفکیشن ڈی پی آئی سکینڈری سید ممتاز شاہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے