چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ چنیوٹ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان عمران کی ہدایت پر عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر عملی اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ضلع چنیوٹ میں بنیادی مراکز صحت پر بیرونی مریضان کا وارڈ او–پی –ڈی صبح 8 سےشام 8 بجے تک کھلے رکھے جائیں گے ۔صبح 8 سے دوپہر 2 تک کی بجائے یہ سروس رات 8 بجے تک کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ چنیوٹ میں 2نئے ٹراما سنٹرز کی دیہی مراکز صحت کی سطح پر تعمیر کی جائے گی جبکہ بچوں کی 2 نرسریاں دیہی مرکز صحت کی سطح پر قائم کی جائینگیانہوں نے بتایا ہے کہ دوائیوں کی سٹوریج کے لئے1نئے گودام کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا جبکہ وزیر اعظم کا پروگرام برائے صحت کے لئے تقریبا” 3 ارب روپے ، منتخب کردہ 8 اضلاع کے لئے مختص کئے گئے ہیں جس میں سے تقریبا” 4کروڑ 49 لاکھ روپے بطور خاص ضلع چنیوٹ کے لئے رکھے گئے ہیں۔ اس پراجیکٹ کے تحت منتخب کردہ 8 اضلاع میں تقریبا” 2000نئی آسامیاں پیدا ہوں گی جن میں سے212ضلع چنیوٹ کے لئے مخصوص ہیں۔ ان کی تفصیل درج زیل ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق بشیر عاکف نے چنیوٹ میں محکمہ ہیلتھ میں نئی تعیناتیوں اور دیگر مثبت تبدیلیوں سے متعلق بتایا کہ 2چائلڈسپیشلیسٹ10میڈیکل آفیسرزخاتون میڈیکل آفیسرز42 نرسز48ایل ایچ ویز51 سیکورٹی گارڈ
59 آیا کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا
جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ باغی ٹی وی 2025