تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا عزم لے کر میدان میں اتری ہے صوبائی وزیر

0
39

سرگودہا (نمائندہ باغی ٹی وی)پاکستان تحریک انصاف ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا عزم لے کر میدان میں اتری ہے حالیہ معاشی مشکلات ملک میں پھیلے معاشی کینسر کے علاج کی وجہ سے نظر آرہی ہیں جاری معاشی اصلاحات کے اثرات جلد سامنے آنا شروع ہو جائیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر معدنیات عنصر مجید خان نیازی نے تحریک انصاف کے راھنما مہر شاہد اقبال کی جانب سے دئیے جانے والے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا افطار ڈنر کا اہتمام جم خانہ کلب سرگودہا میں کیا گیا تھا صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ معاشی استحکام کی جانب سفر جاری ہے جس کے اثرات اسٹاک ایکسچینج اور ڈالر پر نظر آنا شروع ہوگئے ہیں اپوزیشن ملک کی ترقی کو روکنا چاہتی ہے اور عمران خان قرضوں میں ڈوبی معیشت کو پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں دونوں میں مقابلہ جاری ہے سابق ضلع ناظم ملک امجد علی نون نے کہا کہ حکومت ایک مضبوط بلدیاتی نظام کے ذریعے پسے ہوئے طبقوں کو اوپر اٹھانا چاہتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ ترقیاتی کام وزیر اعلی کی بجائے براہ راست اس علاقے کا نمائندہ خود کروائے اور اس کے دائرے اختیار میں موجود محکموں کی کارکردگی کو بھی وہ خود مانیٹر کرے آنے والا بلدیاتی نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں سے ایک نظام ہوگا ضلعی صدر تحریک انصاف انصر ہرل نے اپنے خطاب میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں مکمل منصوبہ بندی کے ساتھ جائیں گے ورکروں کو زیادہ سے زیادہ اس نظام کے تحت عوام کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا سنئیر سیاستدان ملک عزیز الحق نے عمران خان کے اچانک دورہ سرگودہا میں روایات کا توڑنا قرار دیتے ہوئے اسے مثبت قرار دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ پہلے ایسے کسی دورے کے لئے پوری انتظامیہ اور مسلم لوگ کو متحرک کیا جاتا تھا لیکن اس بار ایسا کچھ نہیں ہوا انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے دورہ سرگودہا کے فوائد صحت عامہ کی سہولتوں میں عوام کو جلد نظر آئیں گے افطار ڈنر میں حلقہ پی پی 29 کے ایم پی اے کے امیدوار خالقداد پڑہاڑ سابق ناظم محمود بخش گیلانی ،سابق ناظم ملک ارشد،نعیم جسپال سمیت اھم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی مہر شاہد اقبال نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے ورکر بالکل مایوس نہیں اور عمران خان کے پیچھے کھڑے ہیں ورکر سمجھتے ہیں کہ عمران ملک اور اس عوام کے لئے نجات دہندہ ثابت ہونگے

Leave a reply