وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ملک عمر فاروق کی فیصل آباد میں کبڈی کے عالمی مقابلوں کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد

0
56

فیصل آباد(محمد اویس )فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی ملک عمر فاروق نے فیصل آباد میں کبڈی کے عالمی مقابلوں کے شاندار انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے جاری ایک بیان میں ملک عمر فاروق نے کہا کہ انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی فیصل آباد کے لیے ایک اعزاز کی بات تھی جس کی کامیاب تکمیل پر ضلعی انتظامیہ سمیت پورا اشہر مبارک کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد زندہ دل لوگوں کی سرزمین ہے اور اہلیان فیصل آباد نے کبڈی مقابلوں کے دوران جس ڈسپلن اور جذبہ شوق کامظاہرہ کیا وہ بلاشبہ لائق تحسین ہے۔ ملک عمر فاروق نے بین الاقوامی کھلاڑیوں کے لیے بہترین اور فول پروف سیکورٹی فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران کی محنت اور کاوشوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ڈیوٹی پر مامور ہر افسر اور اہلکار اپنے فرائض کی ادائیگی کے لیے پوری طرح الرٹ اور چاک وچوبند تھا جس کی وجہ سے اتنا بڑا عالمی ایونٹ انتہائی احسن اور پرامن طریقے سے منعقد ہوسکا۔ انہوں نے تمام افسران و اہلکاران، صحافی بھائیوں اور بالخصوص اہالیان فیصل آباد کو فردا فردا مبارکباد پیش کی ہے۔

Leave a reply