وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ملتان، لاہور،فیصل آباد کی واسا ٹیم نے ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج کے معاملات سنبھال لیے.

0
48

ڈیرہ غازیخان(تنویر احمد)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر ملتان، لاہور،فیصل آباد کی واسا ٹیم نے ڈیرہ غازیخان شہر کے سیوریج کے معاملات سنبھال لیے. ڈی جی خان واساکے قیام تک یہ ٹیم کام کرے گی. میونسپل کارپوریشن کی دکانوں کے کرایہ کی مد میں 27کروڑ روپے کے واجبات کی وصولی کیلئے کیس نیب کو بھیجا جائے گا. 101نادہندہ دکانداروں کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں. نقشہ او ر دیگر فیس ادا نہ کرنے والوں کی دکانیں اور دیگر 52کاروباری مراکز سربمہر کر دیئے گئے ہیں. آپریشن میں کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا جارہا. یہ بات کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے سرکٹ ہاوس میں اجلاس اور میڈیا بریفنگ میں کہی. انہوں نے کہاکہ واسا کی ٹیم پبلک ہیلتھ آفس میں کام کرے گی. ایک ماہ کے اندر ڈیرہ شہر میں صفائی اور سیوریج معاملات میں بہتری نظر آنا شروع ہو جائے گی. ڈی جی سیمنٹ فیکٹری کی طرف سے پانچ رکشے عطیہ کر دیئے گئے ہیں باقی بارہ رکشے ایک روز کے اندر پہنچا د یئے جائیں گے.. شہر سے روزانہ 210ٹن کوڑا کرکٹ اکٹھا ہوتا ہے جس کو ٹھکانے لگانے کیلئے بھاری مشینری او رافرادی قوت کی ضرور ت ہے ڈی جی سیمنٹ کی انتظامیہ شہر سے کوڑا اٹھانے میں معاونت کرے گی. وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خ ان بزدار شہر کی صفائی اور سیوریج مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادو ں پر اقدامات کررہے ہیں. ضرورت پڑنے پر پنڈی او ردیگر شہروں سے بھی واسا ٹیموں کی خدمات حاصل کی جاسکتی ہیں. انہوں نے کہاکہ ڈیرہ غازیخان میں واسا ملتان کا سب آفس قائم کردیاگیاہے. انہوں نے بتایاکہ میونسپل کارپوریشن کے مسائل کے حل کیلئے 89ڈرائیورز کی خدمات قواعد و ضوابط پورے کرتے ہوئے ٹھیکیدار کے ذریعے لی جائیں گی. کمشنر نے بتایا کہ کارپوریشن نے چھ روز کے دوران غیر قانونی تعمیرات کے مالکان سے نقشہ او ردیگر فیس کی مد میں 24لاکھ روپے وصول کر لیے ہیں. انہوں نے بتایاکہ سٹی پارک کا ڈیزائن تیار کیاجارہا ہے. ڈیزائن کے مطابق کوئی بھی درخت کاٹنے نہیں دیا جائیگا.سٹی پارک کا نام کشمیر پارک میں تبدیل کر دیاگیاہے.کمشنر نے بتایا کہ بی ایم پی سرائے کو از سر نو تعمیر کیا جائے گا جس کیلئے ڈیڑھ کروڑ روپے کے فنڈز منظو رکر لیے گئے ہیں. سبزی منڈی کو شہر سے باہر تونسہ روڈ بائی پاس پر منتقل کیاجائے گا. انہوں نے بتایاکہ ڈیرہ غازیخان کی سو سے زائد ہاوسنگ کالونیوں کے مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں. کمشنر نے بتایا کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کیلئے پرانی سبزی منڈی اور دھوبی گھاٹ کی جگہ منتخب کر لی گئی ہے چالیس کنال رقبہ پر انسٹی ٹیوٹ قائم کیا جائیگا اور دس اکتوبر تک منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا. کمشنر مدثر یاض ملک نے کہا کہ ریجنل ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفس کیلئے مناسب جگہ دی جائے گی. اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ریاض الحق بھٹی، چیف آفیسر کارپوریشن اقبال فرید، ایس ای پبلک ہیلتھ وسیم باجوہ، ملتان، لاہو راو رفیصل آباد واسا کے نمائندے موجو دتھے.

Leave a reply