وزیر اعلی پنجاب کے آبائی علاقے تونسہ میں مبینہ طور پر کانگو وائرس سے متاثر مریض سامنے آگیا…

0
64

ڈیرہ غازی خان(تنویر احمد) وزیر اعلی پنجاب کے آبائی علاقے تونسہ میں مبینہ طور پر کانگو وائرس سے متاثر مریض سامنے آگیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن مدثر ریاض ملک نے تونسہ میں کانگو وائرس سے متاثرہ شخص کی اطلاع کا نوٹس لے لیا اور محکمہ صحت کو ضروری کارروائی اور علاج معالجہ کی ہدایات جاری کردیں اس سلسلہ میں مزید تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تونسہ کے المرتضیٰ ٹاؤن کے رہائشی اللہ بخش ولد حامد کے ورثاء نے میڈیا کو بتایا کہ انکا مریض کانگو وائرس سے متاثر ہو کر کا فی روز سے بیمار ہے اسے سخت توجہ اور علاج کی ضرورت ہے جبکہ اسے معمول کی روایتی ادویات دی گئی جس سے کوئی افاقہ نہیں ہوااطلاع ملنے پر کمشنر مدثر ر یاض ملک نے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر تونسہ نوید حسین کو ہدایت کی کہ مریض کا مکمل چیک اپ اور علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائے جس پر مریض کے گھر پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے اس سلسلہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر خلیل احمد سکھانی نے رابطہ کرنے پر وضاحت کی ہے کہ تونسہ کے علاقے مرتضیٰ ٹاؤن میں ساٹھ سالہ اللہ بخش میں ابتدائی طور پر کانگو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے میڈیکل رپورٹس،ٹیسٹ اور علامات سے کانگو بخار معلوم نہیں ہوتا محکمہ صحت نے اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے تحصیل صدر ہسپتال تونسہ سے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر تحسین کی سربراہی میں میڈیکل ٹیم مریض کے گھر روانہ کی ضروری علاج معالجہ کے بعد مزید تحقیقات کے لیے مریض کو سرکاری ایمبولینس پر نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیا ہے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر خلیل احمد نے مزید بتایا کہ مریض پہلے بھی نشتر ہسپتال ملتان میں زیر علاج رہا ہے میڈیکل رپورٹس میں بھی کانگو بخار کی تصدیق نہیں ہوئی ہے تاہم محکمہ صحت نے احتیاطی اقدامات شروع کردئیے ہیں مریض کے اٹنڈنٹس اور گھر کے نزدیک لوگوں کیلئے علاج معالجہ کے بھی اقدامات شروع کردئیے ہیں اور محکمہ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

Leave a reply