وزیر اعلی پنجاب کے شہر ضلع ڈیرہ غازی خان میں دو خون ریز واقعات میں باپ بیٹوں سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے..

ڈیرہ غازی خان (تنویر احمد) دو خون ریز واقعات میں باپ بیٹوں سمیت چار افراد قتل کر دیئے گئے اس سلسلہ میں مزید تفصیلات کے مطابق تھانہ جامپور کے علاقہ میں پرانی دشمنی کی بنا پر باپ بیٹے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا وارثان کا سنگم چوک پل ڈاٹ بلاک کر کے تھانہ جام پور پولیس کے خلاف احتجاج ڈیرہ غازی خان کے تھانہ جامپور کے علاقہ کوٹ طاہر میں بااثر افراد نے ایک غریب کی بیٹی کو اغوا کر لیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ جامپور میں لڑکی کے باپ کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا دو سال گزر جانے کے باوجود غریب خاندان کو قانون سے انصاف نہ ملا مدعی دربدر پھرتے رہے جس کا ملزمان کو کافی غصہ تھا دو روز قبل مبینہ طور پر ملزمان نے اغوا کی ہوئی لڑکی کے بھائی ریاض اور باپ غلام عباس کو قتل کر دیا بیٹا ریاض موقع پر جاں بحق ہو گیا تھا اور باپ غلام عباس کو ٹیچنگ ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی جان کی بازی ہار گیا ورثانے احتجاجاً سنگم چوک پل ڈاٹ کو مکمل طور پر ٹائر جلا کر بلاک کر دیا جس کی وجہ سے سینکڑوں گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں مقتولین کے ورثاء کہنا تھا کہ اگر ہمارے ملزم پہلے گرفتار کر لئے جاتے تو آج ہمارے یہ دو افراد قتل نہ ہوتے جام پور تھانہ کی پولیس نے ملزمان سے پیسے لئے ہوئے ہیں اور سیاسی اثر رسوخ بھی شامل ہے جس کی وجہ سے ہمیں انصاف نہیں ملا اور آج ہمارے دو افراد قتل ہو گئے ہیں عدالت عالیہ نے کئی بار ڈی پی او سے ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے لیکن دو سال گزرجانے کے باوجود جام پور تھانہ کی پولیس نے نہ ملزمان گرفتار کئے نہ ہی عدالت میں پیش کئے جبکہ دوسرے واقعہ میں ملتان روڈ تھانہ دراہمہ کی حدود کچہ کے علاقے سپر آر ٹو پر کاشتکاری کرنے والے باپ غلام یسین کھلول اور بیٹا رحمت اللہ کھلول کواکبر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ زمین کے تنازعہ پر مخالفین کے ہمراہ بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تیز دھار آلہ سے رحمت اللہ کی ناک کاٹ دی اور بعدازاں فائرنگ کرکے دونوں کو قتل کردیا، وقوعہ کی اطلاع ملنے پر تھانہ دراہمہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے ٹیچنگ اہسپتال ڈیرہ غازی خان منتقل کردیا، دوسری جانب تھانہ دراہمہ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد کٹھااکرکے قانونی کاروائی شروع کردی، ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعدملنے والی معلومات کے مطابق مقتولین کے مالکان کا اپنے مخالفین سے اراضی کا تنازعہ چل رہاتھا تاہم مبینہ طور پر گزشتہ شب غلام اکبر نے اپنے دیگر دونامعلوم ساتھیوں کیساتھ مل کر مقتولین کو رسیوں سے باندھ کرپہلے تشدد کانشانہ بنایا اور پھر فائرنگ کردی اور قتل کر نے کے بعد فرار ہو گئے تھانہ دراہمہ پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے ماررہی ہے۔

Comments are closed.