وہاڑی : انتظامیہ کی ملی بھگت سے قیمتی درخت کی چوری عروج پر

0
71

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) حکومت پنجاب کی جانب سے شروع کی گئی گرین اینڈ کلین مہم محکمہ جنگلات افسران اور ٹمبر مافیا کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے بری طرح ناکام پاکپتن کینال سے بلاک آفیسر صفدر اور سیکورٹی گارڈ نے لاکھوں روپے کے درخت چوری کروا ڈالے۔
اہل علاقہ کی جانب سے متعدد بار انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا مگر انتظامیہ گہری نیند سے بیدار نہ ہوئی تفصیلات کے مطابق چوبیس ڈبلیو بی کے رہائشی کامران ندیم افضل نصیر تنویر شرافت ودیگر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوۓ بتایا کہ چوبیس ڈبلیو بی نہر سے 22 ڈبلیو بی والے پل پر لگے لاکھوں روپے مالیت کے درخت بلاک آفیسر اور سیکیورٹی گارڈ کی مبینہ ملی بھگت کی وجہ سے چوری ہو چکے ہیں اور درخت چوری کرنے کا سلسلہ تاحال جاری ہے متعدد بار محکمہ جنگلات کے افسران کو آگاہ کیا مگر افسران خاموش تماشائی بنے ہوۓ ہیں علاقہ مکینوں نے مزید کہا کے اک طرف حکومت وقت پنجاب کو سرسبز اور خوبصورت بنانے کے لیے دن رات محنت کر رہی ہے اور دوسری جانب درختوں کی نگرانی کرنے والے ہی چوروں کی پشت پناہی کر رہے ہیں اگر فوری طور پر درخت چوری کرنے کے خلاف نوٹس نہ لیا گیا تو کچھ ہی عرصہ میں پاکپتن کینال سے درختوں کا صفایا ہو جاۓ گا شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب کمشنر ملتان اور ڈی سی وہاڑی سے فوری نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

Leave a reply