میلسی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس تھانہ مترو نے کاروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم شمشاد ڈون کو گرفتار کر لیا-

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی ثاقب سلطان المحمود کی زیرنگرانی ضلع بھر میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ مترو نے چک نمبر 90 ڈبلیو بی کے رہائشی شمشاد لبانہ عرف ڈان کو گرفتار کر کے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ہے. ملزم کا سابقہ کریمینل ریکارڈ بھی ہے جبکہ پولیس چوکی گڑھا موڑ پر حملہ میں بھی مرکزی ملزم تھا. علاقہ کے لوگوں کے مطابق ملزم کے جرائم پیشہ افراد کے ساتھ قریبی تعلقات بھی تھے. اور علاقہ میں بدمعاشی کر کے خوف حراس پھیلا رکھا تھا.

پولیس کی اس کاروائی پر شہریوں نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل اسلحہ کی سوشل میڈیا پر نمائش کو فخر سمجھتے تھے ڈی پی او وہاڑی کے اس قدم سے ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی ہو گی. ڈی پی او وہاڑی ثاقب سلطان المحمود نے اپنے ایک پیغام میں والدین کو نصیحت کرتے کہ وہ اپنے بچوں کو اسلحہ کی نمائش پر مبنی مواد سوشل میڈیا پر پھیلانے سے روکیں جبکہ شہری بھی علاقہ میں بدمعاشی کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ان کی حوصلہ شکنی کرنے میں پولیس کا ساتھ دے.

Shares: