مزید دیکھیں

مقبول

ڈاکٹر سید رفعت حسین کی وفات ،طلعت حسین پر سنگین الزامات کی بوچھاڑ

پاکستان کے معروف اسکالر اور پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر...

ہر محب وطن قومی اداروں کے ساتھ دلی احترام سے کھڑا ہے،عبدالعلیم خان

استحکام پاکستان پارٹی کے صدراور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم...

اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے اہم فیصلہ آ گیا

اسلحہ لائسنس کی ویری فکیشن کے حوالے سے...

وہاڑی : شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) دانیوال پولیس کا منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن. دیسی و ولائتی مختلف برانڈز کی شراب کی بھاری کھیپ برآمد. ملزم گرفتار۔

تفصیلات مطابق ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید نے تھانہ دانیوال میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وہاڑی پولیس ضلع کو منشیات فری بنانے کے کوشاں ہے اور اس سلسلہ میں میں ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق کی تھانہ دانیوال میں تشکیل کردہ خصوصی ٹیموں ایس ایچ او دانیوال مرزا رحمت علی اور ساجد علی اے ایس آئی نے کاروائی کرتے ہوئے 201لیٹر دیسی اور 400لیٹر ولائتی مختلف انٹرنیشنل برآنڈز کی شراب برآمد کرلی جبکہ ملزم محسن کھوکھر سکنہ 9/11ڈبلیو کو دانیوال کے علاقہ سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے قانونی کاروائی کاآغاز کر دیا ہے. علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس زبردست کاروائی پر زبردست خراج تحسین پیش کیا.