وہاڑی : فحاشی و عریانی پھیلانے پر گرفتاریاں

0
73

وہاڑی نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی ایس پی صدر راؤ طارق پرویز کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ لڈن کا محفل مجرا پر چھاپہ ، تین ڈانسرز اور چار ملزمان کو غیر حالت میں گرفتار کرلیا گیا

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات لڈن کے نواحی علاقہ کوٹ غلام قادر میں اشرف نامی شخص اپنے ڈیرہ پر مجرا کی محفل کروارہا تھا جس میں انڈین گانوں پر فحش ڈانس جاری تھاکہ ڈی ایس پی صدر وہاڑی راؤ طارق پرویز کی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ لڈن نے محفل مجرا پر چھاپہ ماردیا ۔ اس دوران موقع پر موجود ملزمان تین ڈانسرز کے ساتھ بوس وکنار میں مصروف تھے کہ پولیس نے تین ڈانسرز اور نو ملزمان کو موقع سے گرفتار کرلیا جبکہ دیگر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔ پولیس کی بڑی کاروائی پر اہل علاقہ نے ڈی ایس پی صدر راؤ طارق پرویز اور ایس ایچ او عارف شاہ کی کارکردگی کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا مشن ٹیم کا حصہ بننے والوں کو ڈی ایس پی صدر راؤ طارق پرویز نے خالد سعید اے ایس آئی سب انسپکٹر شہباز حسین کانسٹیبل محمد آصف کو شاباش بھی دی.

Leave a reply