آر ایس ایس کی کشمیر آمد، شاہ محمود قریشی نے مسلم ملکوں کے سربراہان سے بڑا مطالبہ کر دیا، اہم خبر

0
36

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی کونسل کےاجلاس کےبعدثابت ہوگیاکہ مسئلہ کشمیرعالمی معاملہ ہے،

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ذرائع ابلاغ پر پابندی ہے، مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق حل کیا جائے، مقبوضہ کشمیرمیں آج کرفیوکا21واں روزہے، مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ کی11قراردادیں موجودہیں، مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکےباعث غذائی قلت پیداہوگئی ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اطلاعات ہیں کہ آرایس ایس کےغنڈے مقبوضہ کشمیر بھیجنے کے لیے تیار کیے جا رہے ہیں، اسلامی ممالک کےعوام اورسربراہان کومقبوضہ کشمیر پر توجہ دینی چاہیے، مقبوضہ کشمیرپراقوام متحدہ کی11قراردادیں موجودہیں، مسئلہ کشمیر کا واحل حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق انہیں حق خودارادیت دینا ہے،

Leave a reply