وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) پولیس نے لاپتہ ہونے والے بچے کو تلاش کر کے ورثاء کے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ فتح شاہ نے محمد شفیق ولد محمد اسلام بعمر 10/12 سال سکنہ بستی چمن موضع گونگے والا علاقہ تھانہ لڈن جو کہ دو یوم قبل لاپتہ ہوگیا تھا کو دن رات کی محنت کے بعد رات 2 بجے تلاش کرکے اس کے ورثہ کے حوالے کردیا۔ بچے کے وارثان نے پنجاب پولیس کو شکریہ ادا کیا اور پنجاب پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے








