وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ماچھیوال واپڈا حکام کی مبینہ لاپرواہی ایک اور جان لے گئی۔
تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے نواحی گاؤں 553 ای بی کا رہائشی نذیر حیسن کھیتوں میں چارہ کاٹتے ہوئے کئی روز زمین پر گری ہوئی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا. واپڈا کو کئی دفعہ اس کے بارے شکایت کی گئی مگر معاملہ حل نہ ہونے کے سبب یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کی نتیجے میں جان چلی گئی

Shares: