سپین میں خوفناک آگ نے تباہی مچادی

0
86

میڈرڈ (اے پی پی) سپین کے جزائر کینری میں لگی خوفناک آگ سے 1400ایکڑ رقبہ کو نقصان پہنچ چکا ہے جبکہ 4000 افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق سپین کے جزائر کینری میں لگی آگ کے سبب 4000 افراد محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہوگئے ہیں پہاڑی علاقہ پر لگی آگ سے 1400ایکڑ رقبہ کو نقصان پہنچا ہے. حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اضافہ اور تیز ہواﺅں کے باعث آگ تیزی سے پھیلی آگ پر قابو پانے کے لئے فائر بریگیڈ کا 700رکنی عملہ 10 طیارے اور ہیلی کاپٹرز حصہ لے رہے ہیں۔

Tagsbaaghi

Leave a reply