وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی)
پولیس تھانہ لڈن کی کاروائی سرقہ بالجبر/ نقب زنی گینگ کے ریکارڈ یافتہ 2ملزمان گرفتار. 5لاکھ مالیتی مال مسروقہ اور نقدی برآمد
ڈی ایس پی سرکل صدر خالد جاوید کے زیر نگرانی ایس ایچ او لڈن انسپکٹر مظہر حیات اور اے ایس آئی مظہر فرید نے ٹیم کے ہمراہ سرقہ بالجبر/نقب زنی گینگ کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 5لاکھ مالیتی مال مسروقہ جس میں 1بھینس, 1موٹر سائیکل, 1ٹوکہ مشین, 1واٹر پمپ, 4من گندم, الیکٹرانکس و دیگر سامان اور نقدی 1لاکھ برآمد کی. دوران تفتیش ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جن سے تھانہ لڈن میں 8مقدمات ٹریس ہوئے. ملزمان روڈ پر کھڑے ہو کر سرقہ بالجبر اور بذریعہ نقب زنی گھریلو وارداتوں کرتے تھےجن کو شب و روز کی محنت اور ٹیکنیکل ذرائع استعمال کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا. ایس ایچ او لڈن انسپکٹر مظہر حیات نے پریس کانفرنس کے دوران مال مسروقہ اصل مالکان کے حوالے کردیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کسی معافی کے لائق نہیں ان کو سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی. لڈن کے شہریوں اور میڈیا کے تعاون سے علاقہ کو کرائم فری بنانے کی بھرپورکوشش کر رہے ہیں.علاقہ کے لوگوں نے پولیس کی اس بہترین کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا اور مبارکباد دی