وہاڑی(نمائندہ باغی ٹی وی )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسروہاڑی اختر فاروق نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین ؑ کے سکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ سٹریٹ کرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کرنے کے لئے موثر اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہے۔
عام آدمی کو بلا تفریق و بلا رکاوٹ100فیصد انصاف کی فوری فراہمی کو یقینی بنانے کے علاوہ مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوں، اسلحہ ناجائز اور قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔نیک نیتی،ایمانداری اور محنت کو اپنا منشور بناتے ہوئے پورے اعتماد کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیں۔ اگر آپ حق پر ہیں تو مجھے آپ اپنے ساتھ پائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائنز میں ضلع بھر کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز سے کرائم میٹنگ کے دوران کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے پولیس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس لائنز وہاڑی کے کانفرنس روم کرائم میٹنگ کا انعقاد کیا۔
کرائم میٹنگ میں ایس پی انوسٹی کوثر پروین، ڈی ایس پی آرگنائزڈ کرائم روبینہ عباس، ڈی ایس پی صدر خالد جاوید، ڈی ایس پی میلسی اعجاز حسین، ڈی ایس پی ٹریفک شہزاد منظور اور ضلع بھر کے ایس ایچ اوزبھی موجود تھے۔
کرائم میٹنگ کے دوران ڈی پی او وہاڑی نے تھانہ وائز کرائم کا الگ الگ جائزہ لیا اور مجموعی طور پر جرائم کی شرح اور پولیس کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سنگین مقدمات اور زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور ان مقدمات کی جلد از جلد یکسوئی کے لئے احکامات جاری کیے۔
انہوں نے کہا کہ ناجائز اسلحہ، منشیات فروشوں اورسماجی برائیوں جیسا کہ قحبہ خانہ، پرچی جواء میں میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔چہلم حضرت امام حسینؑ کے دورام جلوس روٹس، امام بار گاہوں اور مجالس کی نگرانی اور سیکورٹی کوفول پروف بنایا جائے تاکہ کوئی بھی ناخوشگوار واقع رونمانہ ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پولیس افسران بالخصوص ایس۔ ایچ۔ اوزاپنے رویوں میں بہتری لا کر عام آدمی کوریلیف فراہم کریں۔اپنے ٹرن آؤٹ اور تھانہ کی حالت کا بہتر رکھیں۔ کرائم کی بیخ کنی اور روک تھام کے لئے سنیپ چیکنگ اور موثر پٹرولنگ سمیت موثر اقدامات کئے جائیں
جبکہ کرائم ہونے کی صورت میں بلاتفریق میرٹ پر مقدمہ کا اندراج یقینی بنایا جائے۔8787، چیف منسٹر، پرائم منسٹر پورٹل سمیت دیگر ذرائع سے موصول ہونے والی کمپلینٹس کو ترجیحی بنیادوں پر مقررہ وقت کے اندراندر حل کیا جائے۔ قبضہ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس برداشت کی جائے گی۔








