وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) ملازم کو اس کے گاؤں ضلع وہاڑی بجھوانے پر کپڑوں کے مشہور برانڈ کا مالک طاہر سعید گرفتار
تفصیلات کے مطابق نجی لیبارٹری سے گھریلو ملازم عمر فاروق میں کورونا وائرس پازیٹو کی اطلاع گورنمنٹ اداروں کو دینے کی بجائے مریض کو اس کے گاوں بجھوا دیا
لاہور سوئی گیس کالونی کے رہائشی طاہر سعید کا باورچی عمر فاروق دو بسیں تبدیل کر کے متعدد افراد سے ملا
عمر فاروق بعد میں اپنے گھر پہنچا جہاں وہ متعدد افراد سے ملتا رہا
محکمہ ہیلتھ اور پولیس نے وہاڑی سے عمر فاروق کو پکڑ کر آئیسولیشن وارڈ میں داخل کروا دیا
عمر فاروق کی فیملی کو قرنطینہ میں رکھا گیا ہے
ملزم طاہر سعید کی فیملی کو بھی قرنطینہ میں منتقل کر دیا گیا ہے
احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بجائے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا باعث بننے پر شہری کے خلاف مقدمہ درج,