پاک فوج کی طرف سےگلگت بلتستان کے عوام کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی

0
35

مسائل سے آگاہ، گلگت بلتستان کے عوام کو ہر ممکن مدد دی جائے گی، پاک فوج
باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق کرونا وائرس کے پھیلاؤ اور اثرات کے بعد پاک فوج کی طرف سے گلگت بلتستان کے عوام کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاک فوج گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش چیلنجوں سے آگاہ ہے۔ ہم ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے جی بی حکومت اور سول انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں جبکہ جنگی بنیادوں پر اضافی وسائل کا بندوبست کیا جا رہا ہے
وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر۔ ہم ان مشکل وقتوں میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستانی عوام اور فوج کرونا وائرس کے ساتھ مقابلہ کرے گی.
واضح‌رہے کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 4 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں ، جن میں سے 2 مریضوں کا تعلق گلگت اور 2 کا تعلق اسکردو سے ہے۔اس سے قبل گلگت سے تعلق رکھنےوالے2مریض پمز میں صحت یاب ہوئےتھے۔
خیال رہے پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد918ہوگئی جبکہ وائرس سے اب تک 7مریض جاں بحق ہوچکے ہیں، خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے 3افراد جاں بحق ہوئے،کراچی اور بلوچستان میں ایک ایک مریض جاں بحق ہوا جبکہ گلگت بلتستان میں کورونا کیخلاف کام کرنے والے ڈاکٹرجاں بحق ہوا۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ہے،سندھ میں 407،پنجاب میں 267،بلوچستان میں 110،گلگت بلتستان میں 80،خیبرپختونخوا میں38،اسلام آباد میں 15اورآزادکشمیر میں کورونا وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا جبکہ ملک میں کوروناوائرس سےمتاثرہ6مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Leave a reply