ایف بی آر کا تاجروں کیلئے آسان ٹیکس ریٹرن فارم لانے کا اعلان
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/08/FBR.jpg)
ایف بی آر کا تاجروں کیلئے آسان ٹیکس ریٹرن فارم لانے کا اعلان
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجروں کے لیے آسان ٹیکس ریٹرن فارم لانے کا اعلان کر دیا ہے چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا ہے کہ ایک صفحے کے ٹیکس ریٹرن فارم سے فکس ٹیکس کا معاملہ حل ہوجائے گا جبکہ حکومت نے ایف بی آر سے نئے ٹیکسز سے متعلق کوئی مشاورت نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ میرے علم میں منی بجٹ آنے کی کوئی بات نہیں اور اکتوبر تک ایف بی آر نے اپنا ٹیکس ہدف حاصل کر لیا ہے۔ آئندہ ماہ میں ٹیکس محصولات میں کمی آسکتی ہے۔ عاصم احمد نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ کو انتظامی صلاحیتوں سے پورا کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہے ایف بی آر نے اس سے قبل ایک کروڑ روپے سالانہ سے کم ٹرن اوور رکھنے والے چھوٹے تاجروں (رٹیلرز) کیلیے سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم متعارف کروایا تھا.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ٹوئٹر ملازمین کونکالنے سے امریکا کے وسط مدتی انتخابات پر بھی منفی اثرات پڑنے کا واضح خدشہ چین اور سعودیہ نے حکومت کو 13ارب ڈالر کے مالی پیکیج کی یقین دہانی کرادی
ایف آئی آرکے اندراج کیلئے تھانے میں موجود ہیں ، پولیس درخواست وصول ہی نہیں کر رہی،زبیر خان نیازی
اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ؛ ایک کروڑ روپے سالانہ سے کم ٹرن اوور رکھنے والے تاجروں کو ایک صفحے پر مشتمل سادہ انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں بنیادی نوعیت کی معلومات فراہم کرنا ہونگی جس میں سیل، اوپننگ اسٹاک، خریداری، کلوزنگ اسٹاک، منافع، نقصان و اخراجات، بجلی کے بل، پہلے سے اداہ کردہ ٹیکس، ٹیلی فون، موبائل فون اور پری پیڈ ٹیلی کارڈ کی مد میں اخراجات کی تفصیلات شامل ہیں۔