شیخوپورہ (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ غازی محمدصلاح الدین نے ڈی ایس پی ٹریفک مقصود احمد لون کے ہمراہ ٹریفک قوانین کے بارے میں گزشتہ دنوں چلائی جانے والی تین روزہ مہم کو حتمی شکل دیتے ہوئے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز کردیا۔ تفصیلات کے مطابق۔ ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ سبز نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکل و گاڑیوں اور دوران ڈرائیونگ گاڑیوں پر ریوالونگ لائٹ لگانے والے اور بلیک شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف قا نونی کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو تھانہ جات میں بند کرواکران کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل کو بھی قبضہ پولیس میں لیا۔ اس موقع پر ڈی پی او شیخوپورہ نے ڈی ایس پی ٹریفک کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتلایا۔ کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے۔ قانون کی پاسداری کو ہرصورت ممکن بنایا جائے گا۔اس فعل کے متعلق عوام الناس کو پہلے ہی تین روزہ آگاہی مہم کے سلسلہ میں سوشل میڈیا اور پمفلٹ کے زریعے دورٹو دور کمپین کرکے آگاہ کردیا گیاتھا۔

Shares: