تلہ گنگ(عمران رسول) پاکستان تحریک انصاف ایم این اے پاکستان تحریک انصاف محترمہ فوزیہ بہرام کی ہومیو داکٹر سہیل احمد کے گھر آمد
محلہ توحید آباد کی سرکردہ شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز محترمہ فوزیہ بہرام ایم این اے پاکستان تحریک انصاف کی ہومیو ڈاکٹر سہیل احمد کے گھر آمد جس میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی سرکردہ شخصیات میں ہومیو ڈاکٹر غلام محی الدین ،عبد الرحمن شاد،نور حسین عاجز،ہومیو ڈاکٹر سہیل احمد، نور حسین عاجز نے شرکت کی۔نو ر حسین عاجز نے محلہ کو درپیش مسائل سے محترمہ فوزیہ بہرام،ملک فدا حسین اور شائستہ اکرام کو آگاہ کیا اور خصوصی طور پر محلہ کی گلیوں کی تعمیرات کا مطالبہ پیش کیا کہ اہل محلہ کو مسجد جانے میں دشواری ہو تی ہے جس پر محترمہ فوزیہ بہرام نے اہل محلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلی کامسلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا اور اہل محلہ کے درپیش تمام مسائل حل ہو ں گے ملک یاسر اعوان دندہ شاہ بلاول،انچارج پبلک سیکرٹریٹ پاکستان تحریک انصاف تلہ گنگ ملک اشفاق احمد،ہومیو ڈاکٹر سہیل احمد اور نور حسین عاجز کی کاوشوں ست پاکستان تحریک انصاف میں آنے والے تمام شخصیات کو خوش آمدید کہتی ہوں ۔اس موقع پر سردار شہزاد ٹمن،ملک اقبال بڈھیال ،ملک عنایت اللہ چینجی،عبد اللہ اعوان موجود تھے

پاکستان تحریک انصاف ایم این اے پاکستان تحریک انصاف محترمہ فوزیہ بہرام کی ہومیو داکٹر سہیل احمد کے گھر آمد محلہ توحید آباد کی سرکردہ شخصیات کا پاکستان تحریک انصاف میں شمو لیت کا اعلان
Shares: