پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب)کے وفد کی چئیرمین نیب سے ملاقات..اہم حکم جاری

0
135

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے ایک وفد نے گزشتہ روز چیئرمین نیب (ریٹائرڈ) جسٹس جاوید اقبال سے اہم ملاقات کی اس مو قع پر فلورملز ایسوسی ایشن کے وفد نے چیئرمین نیب (ریٹائرڈ) جسٹس جاوید اقبال کو فلورملنگ انڈ سٹری کو درپیش مسائل اور اپنے تحفظات بارے آگاہ کیا۔ وفد نے چیئر مین نیب کو جنوبی پنجاب کی فلورملوں کو نیب کی جانب سے ملنے والے نو ٹسز کے بارے بھی بتایا فلورملز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں سے گفتگو کے بعد چیئر مین نیب (ریٹائرڈ) جسٹس جاوید اقبال نے جنوبی پنجاب کی فلورملوں کو نیب کی جانب سے جاری کئے گئے نو ٹسز فوری طور پر واپس لینے کے احکامات صادر کئے بلکہ فلورملز ایسوسی ایشن کے وفد کو یقین دہائی کروائی کہ فلورملز پاکستان بھر میں کھل کر کام کریں نیب کسی بھی کاروباری ادارے کو نہ توتنگ کرے گا اور نہ ہی کسی بھی قسم کی ہراسمنٹ پیدا کی جائے گی، نیب کے دروازے آپکے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں آپ جب چاہیں مجھ سے ملاقات کر سکتے ہیں، فلورملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے وفد میں چیئر مین پی ایف ایم اے (پنجاب) حبیب الر حمن خان لغاری، گروپ لیڈ ر عاصم رضا احمد، چوہدری عبدالرؤف مختار اور میاں ریاض احمد شامل تھے آخر میں چیئر مین پی ایف ایم اے حبیب الر حمن خان لغاری نے چیئر مین نیب (ریٹا ئرڈ) جسٹس جا وید اقبال کا فوری مسائل حل کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔

Leave a reply