پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے چینی حکومت کی عطیہ کردہ ویکسین پاکستان کے خصوصی طیارےمیں لوڈکی گئی ہے۔

پاکستان ائیرفورس کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لانےکیلئے بیجنگ پہنچ گیا

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ہم اپنے آہنی برادر ملک کیلئے ہر وقت تیار ہیں اور چینی حکومت کی عطیہ کردہ ویکسین پاکستان کےخصوصی طیارےمیں لوڈکی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ ہمیں پاکستان کےویکسینیشن پلان میں حصہ ڈالنےوالا پہلاملک بننےپرفخرہے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کا آغاز قریب ہے اور پاکستان ائیرفورس کا خصوصی طیارہ کورونا ویکسین لانے کیلئے بیجنگ پہنچ گیا ہے۔

یہ طیارہ کل ویکیسنز لیکر وطن واپس پہنچے گا۔

Shares: