ڈیرہ غازی خان (تنویر احمد) پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے پولیس افسران و ملازمان،ایلیٹ فورس،ڈولفن فورس، ٹریفک پولیس کے اہلکاروں نے شرکت کی آر پی او عمران احمر اور ڈی پی او اسد سرفراز نے پریڈ کا معائنہ کیا آر پی او پولیس لائن میں سرکاری گاڑیوں کا معائنہ بھی کیا اس موقع پر آر پی او عمران احمر نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس افسران وملازمان کی ویلفیئر کے لیے تمام ممکن اقدامات کو یقینی بنایا جارہا ہے.پولیس آفیسران واہلکاران اپنے فرائض منصبی دیانتداری اور خدمت خلق سمجھ کر سر انجام دیں کیونکہ پولیس کا کام سکیورٹی کی صورتحال پر نظر رکھنا، شہر میں امن وامان قائم رکھنا اور شہریوں کی قانونی تحفظ کی بروقت فراہمی ہے ڈی پی او اسد سرفراز نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر معاشرے کاناسور ہوتے ہیں اور کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ان کا بہادری اور جرات سے مقابلہ کرنا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانا ہر پولیس آفیسر کی ڈیوٹی ہے اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں اور فرائض میں غفلت کی صورت سخت محکمانہ کاروائی ہو گی۔

- Home
- پاکستان
- ڈیرہ غازی خان
- پولیس ملازمان کے ڈسپلن اور ٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لیے پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد..