پولیس وردیوں میں ملبوس ڈاکو نے لاکھوں روپے لوٹ لئے
جہانیاں(نمائندہ باغی ٹی وی) خان پور کے رہائشی ہارون الرشید نے بتایا کہ وہ اپنے گاؤں سے 20 لاکھ مالیت کے 19 جانور فروخت کرنے جارہا تھا کہ جہانیاں کے علاقہ کوٹ سنگین خان کے قریب نیلی بتی والی کار نے زبردستی روک لیا, کار میں سے 4 مسلح افراد نکلے جن میں سے 2 نے پولیس یونیفارم پہن رکھے تھے, انھوں نے ہمیں گن پوائنٹ پر ٹرک سے نیچے اتارا اور تشدد کرنا شروع کردیا, جس کے بعد جانوروں سے بھرا ٹرک اور تقریبا ایک لاکھ روپے لیکر فرار ہوگئے, پولیس ذرائع کے مطابق وقوعہ کے وقت سرکل جہانیاں میں پیٹرولنگ پولیس سمیت 10 پولیس کی سرکاری گاڑیاں اور 4 موٹر سائیکل سوار گشت ڈیوٹی پر معمور تھے, یاد رہے چند روز قبل ایسے ہی4 کار سوار ڈاکوؤں نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کرکے سرکاری اسلحہ چھین لیا تھا جس کے بعد سیکورٹی سخت کرتے ہوئے علاقہ میں پولیس کی 4 اضافی گاڑیاں گشت پر معمور کی گئیں تھیں جس کے بعد گشت کرنے والی گاڑیوں کی تعداد 10 جبکہ موٹر سائیکل کی تعداد 4 ہوگئی تھی, ہائی سیکورٹی کے باوجود ڈاکو 20 لاکھ مالیت کے جانور لے اڑے۔