رپورٹ کاشف تنویر : ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین کی ایمرجنسی ایک نعمت ہے مگر کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ڈاکٹرز ایمرجنسی میں با عزت طریقے سے پیش نہیں آتے.
لیکن آج کسی کام کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہسپتال جانا پڑا اور وہاں ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں کئی مریضوں سے ملاقات ہوئی اور ان سے بات چیت کرنے کا موقع ملا تو پتا چلا کہ ایمرجنسی میں ڈاکٹر سعدیہ نامی ایک ڈاکٹر نے انہیں بہترین طریقے سے ڈیل کیا اور بہت اخلاق سے پیش آئیں ایسے محسوس ہوا جیسے کسی پرائیویٹ ہسپتال میں ہوں۔ اور انہوں نے ایمرجنسی اتنے اچھے طریقے سے مینج کی ہوئی ہے کہ اس طرح تو کوئی میل ڈاکٹر بھی نہیں کر سکتا.
شکریہ ڈاکٹر سعدیہ صاحبہ ہمارے شہر کو آپ جیسے ڈاکٹرز کی اشد ضرورت ہے
پہلی دفعہ ڈسٹرکٹ ہسپتال منڈی بہاوالدین سے کوئی خوش آئند خبر
