بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے میرے بابا کا جسد خاکی چھین کر زبردستی تدفین کی،سید نسیم گیلانی

0
30

بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے میرے بابا کا جسد خاکی چھین کر زبردستی تدفین کی،سید نسیم گیلانی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حریت رہنما سید علی گیلانی کی تدفین کر دی گئی ہے

سید علی گیلانی کی وفات کے بعد بھارتی فوج نے کشمیر میں کرفیو نافذ کر دیا تھا، سرینگر کی جانب آنے والے تمام راستے بند کر دیئے تھے ، سید علی گیلانی کی رہائشگاہ کو سیل کر دیا گیا تھا ،بھارتی فوج کی جانب سے اہلخانہ پر دباؤ ڈالا گیا تھا کہ تدفین آدھے گھنٹے میں کر دیں، سید علی گیلانی کی وفات پر کشمیر بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے، پاکستان نے بھی ایک روزہ سوگ کا اعلان کا کیا ہے،

سید علی گیلانی کی نماز جنازہ محلہ حیدر پورہ کی جامع مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سید علی گیلانے کے بیٹوں ڈاکٹر نعیم گیلانی اور سید نسیم گیلانی کے علاوہ 50 کے قریب افراد نے شرکت کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، سید علی گیلانی کی نماز جنازہ کے موقع پر ہم کیا چاہتے آزادی، کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے،

سید علی گیلانی کی وفات کے بعد جموں کشمیر میں انٹرنیٹ سروس معطل کر دی گئی تھی جو ابھی تک معطل ہے،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج نے سرینگر کی جانب آنے والے تمام شاہراہوں کو سیل کر دیا ہے، سید علی گیلانی کی وفات کے بعد جموں کشمیر کی مساجد سے لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے ان کی حمایت میں نعرے لگائے گئے

دوسری جانب سید علی گیلانی کے بیٹے نسیم گیلانی نے خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں نے میرے بابا کا جسد خاکی چھین کر زبردستی تدفین کی، اس وقت فیملی میں سے کوئی بھی وہاں نہیں تھا، ہم نے مزاحمت کی کوشش کی لیکن انہوں نے ہماری ایک نہیں سنی بلکہ خواتین کو بھی زدو کوب کیا خاندان نےسرینگر کے مرکزی شہداء کے قبرستان میں تدفین کا منصوبہ بنایا تھا لیکن پولیس نے اسے قبول نہیں کیا

سید علی گیلانی اپنے آبائی شہر سپرد خاک

کشمیر یوتھ الائنس کی مرکزی کابینہ کا سید علی گیلانی کا مشن جاری رکھنے کا عزم

بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی…

سید علی گیلانی کی وفات پر صدر مملکت۔بلاول۔ سراج الحق سمیت قومی قائدین کا اظہار افسوس

کشمیری آج یتیم ہو گئے، علی گیلانی کی وفات پر مشعال ملک کا جذباتی پیغام

قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

سید علی گیلانی کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیرعزم کی علامت ہے…

آزادکشمیر حکومت کا سید علی گیلانی کی وفات پر ایک روزہ چھٹی اور تین روزہ سوگ کا اعلان

پاکستان کے مختلف شہروں میں سید علی گیلانی کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی

Leave a reply