سید علی گیلانی کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیرعزم کی علامت ہے آرمی چیف

0
297

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیری رہنما سید علی گیلانی کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے کشمیر آزادی تحریک کے آئیکن سید علی شاہ گیلانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی بھر کی قربانیاں اور مسلسل جدوجہد کشمیریوں کے بھارتی قبضے کے خلاف ناقابل تسخیر عزم کی علامت ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

آئی ایس پی آر کے مطابق قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سید علی گیلانی کا خواب اور ان کا مشن تب تک زندہ رہے گا جب تک آزاد جموں و کشمیر کے لوگ اپنے حق خود ارادیت کو نہیں جیت لیتے۔

واضح رہے کہ سید علی گیلانی آج رات 10 بجے نظر بندی کے دوران 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔عبدالحمید لون نے ان کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت شدید ناساز تھی سید علی گیلانی کی طبیعت طویل نظربندی کے باعث خراب ہوئی، انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن سے سانس لینے میں مشکلات تھیں تاہم کشمیری تحریک کے عظیم لیڈر سید علی گیلانی صاحب آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے دنیا سے رخصت ہو گئے-

بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

Leave a reply