وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

0
42

وزیراعظم عمران خان نے سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار کیا ہے-

باغی ٹی وی : وزیراعظم عمران خان نے ٹوئٹر پر شدید دہکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری آزادی کے جنگجو سید علی گیلانی کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت دکھ ہوا جنہوں نے اپنی ساری زندگی اپنے لوگوں اور ان کے حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کی انہوں نے قابض بھارتی ریاست کی قید و بند کی اذیتیں برداشت کیں لیکن پرعزم رہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان میں ان کی جرات مندانہ جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں اور ہم علی گیلانی کے ان الفاظ کو کہ’ہم پاکستانی ہیں اورپاکستان ہمارا ہے’ہمیشہ یاد رکھیں گے پاکستانی پرچم آج سرنگوں رہےگا اور سرکاری سطح پر سوگ منایا جائے گا-

واضح رہے کہ سید علی گیلانی آج رات 10 بجے نظر بندی کے دوران 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔عبدالحمید لون نے ان کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔

حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت شدید ناساز تھی سید علی گیلانی کی طبیعت طویل نظربندی کے باعث خراب ہوئی، انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن سے سانس لینے میں مشکلات تھیں تاہم کشمیری تحریک کے عظیم لیڈر سید علی گیلانی صاحب آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے دنیا سے رخصت ہو گئے-

Leave a reply