قابض بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ، تیاری جاری

0
63

بھارتی فوج کی جانب سے سید علی گیلانی کی رات کے اندھیرے میں تدفین پر دباؤ ہے جبکہ تدفین کی تیاری بھی جاری ہے-

باغی ٹی وی : سید علی گیلانی آج رات 10 بجے نظر بندی کے دوران 92 برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔عبدالحمید لون نے ان کی وفات کی تصدیق کردی ہے۔

حریت کانفرنس کے بزرگ رہنما سید علی گیلانی کی طبیعت شدید ناساز تھی سید علی گیلانی کی طبیعت طویل نظربندی کے باعث خراب ہوئی، انہیں پھیپھڑوں میں انفیکشن سے سانس لینے میں مشکلات تھیں تاہم کشمیری تحریک کے عظیم لیڈر سید علی گیلانی صاحب آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے دنیا سے رخصت ہو گئے-

بابائے حریت سید علی گیلانی وفات پا گئے ، انا للہ وانا الیہ راجعون

سید علی گیلانی کے انتقال کی اطلاع ملتے ہی مقبوضہ کشمیر میں کرفیو لگادیا گیا ہے اور سیکیورٹی ریڈ الرٹ کردی گئی ہے۔شہریوں کے گھر وں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد کردی گئی ہے اور بھارتی فوج نے علاقے میں گشت شروع کردیا ہے نیشنل ہائی وے روڈ بیمینہ ، سرینگر پر آنسو گیس کی شدید گولہ باری جاری ہے –


سید علی گیلانی کے انتقال کے بعد سری نگر کی ایک مسجد سے آزادی کے نعرے بلند کئے گئے جس پر بھارتی قابض افواج اور فسطائی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئی قابض بھارتی فوج نے رہائشگاہ کا گھیراو کر لیا۔


آئی جی پی کشمیر پولیس کے مطابق سید علی گیلانی کی رہائش گاہ پر صرف رشتہ داروں کو خاندان سے ملنے کی اجازت ہوگی-


قابض انتظامیہ نے دھمکی دی ہے کہ سید علی گیلانی کی تدفین آدھے گھنٹے میں کر دی جائے اگر علی گیلانی کی تدفین فوری نہیں کی گئی تو نامعلوم مقام پر دفنا دیں گے-

حریت رہنما سید علی گیلانی کی وفات ، بھارت نے کشمیر میں کرفیو لگادیا

وزیراعظم عمران خان کا سید علی گیلانی کے انتقال پر شدید دُکھ کا اظہار،آج پاکستانی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان

Leave a reply