ہمارے لیے نبی پاک (ص) کی محبت ہر چیز سے اہم ہے۔وزیر اعظم کا بھارتی جنتا پارٹی کو جواب

0
43

ہمارے لیے نبی پاک (ص) کی محبت ہر چیز سے اہم ہے۔
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق  اسلام آباد میں  وزیراعظم شہباز شریف نے بی جے پی رہنما کی جانب سے رسول اللہ (ص) کی شان بدترین گستاخی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مودی کے دور حکومت میں بھارت میں مذہبی آزادی پامال ہورہی ہے جس پر دنیا کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔انہوں نے مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کی بھی مذمت کی ۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی ترجمان نپور شرما کی جانب سے آقائے دو جہاں رسول خدا (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم) کی شان میں گستاخی پر شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پیارے نبی اکرم (ص) کی ذات پاک کے بارے میں بی جے پی راہنما کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ جس سے ہم سب مسلمانوں کے دل کو بہت تکلیف پہنچی ہے۔ ہمارے لئے نبی پاک ( ص)
کی محبت سب سے اہم ہے۔

اس حوالے سے انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بارہا کہہ چکا ہوں کی مودی کے اقتدار میں مذہبی آزادیوں کو کچلا اور مسلمانوں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، دنیا نوٹس لیتے ہوئے ان اقدامات پر بھارت کی سرزنش کرے۔

مزید یہ کہ وزیراعظم نے واضح کیا کہ ہمارے پیارے نبی (ص) کے لئے ہماری محبت ہر چیز سے بہت اہم ہے اور آقا کریم (ص) کی محبت اور ان کی ناموس کے لئے ہر مسلمان اپنی جان قربان کرنے کو تیار ہے ۔
مزید یہ کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی ترجمان نپور شرما کی جانب سے آقا کریم (ص) کی شان میں گستاخی کی گئی تھی اس پر وزیر اعظم نے غم اور غصے کا اظہار کیا
۔پور شرما  رہنما کو عہدے سے برطرف کرکے پارٹی رکنیت معطل کردی ہے۔
پور شرما  رہنما کو عہدے سے برطرف کرکے پارٹی رکنیت معطل کردی

Leave a reply