جب ہم کہتے ہیں جموں کشمیر تو اس میں پاکستانی کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں، بپن راوت

0
35

بھاتی آرمی چیف بپن راوت نے پریس کانفرنس کے دوران ایک بار پھر پاکستان کےخلاف ہرزہ سرائی کی ہے.

بھارتی آرمی چیف کی بڑی دھمکی، کہا کنٹرول لائن کریں گے عبور

بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ جموں کشمیر. جموں کشمیر کی مکمل ریاست میں پاکستانی کشمیر اور گلگت بلتستان شامل ہیں. اس لیے پاکستانی کشمیر اور گلگت بلتستان مقبوضہ خطہ ہے. اس خطہ پر ہمارے مغربی ہمسایہ نے قبضہ کر رکھا ہے.

بپن راوت نے پاکستان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کشمیر کو دہشت گرد کنٹرول کرتے ہیں. پاکستان جموں کشمیر کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

Leave a reply