کل ہونے والے پی ڈی ایم جلسے کے لئے ایوب اسٹیڈیم کے فٹ بال گراونڈ میں تیاریاں جاری سکیورٹی کے لئے چار ہزار سے زائد اہلکار تعینات پولیس ، ایف سی اور بی سی سمیت دیگر سکیورٹی اہلکار تعینات

کوئٹہ ؛ شہر بھر میں مختلف سیاسی جماعتوں کے جھنڈے ، بینرز آویزاں

کوئٹہ : محمود خان اچکزئی,کوئٹہ میں موجود اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور سردار اختر مینگل کوئٹہ پہنچ گئے

کوئٹہ :جمعیت علماءاسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ رات ضلع قلات پہنچ گئے ہیں

کوئٹہ : مولانا فضل الرحمٰن پارٹی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی رہائش گاہ پر ایک روز قیام کے بعد آج کوئٹہ پہنچ گیا

کوئٹہ : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز 10 رکنی وفد کے ہمراہ آج نجی ائیرلائن کی پرواز سے کوئٹہ پہنچ گئے,

کوئٹہ :وفد میں مرکزی نائب صدر شاہد خاقان عباسی, کیپٹن (ر) صفدر, احسن اقبال سمیت دیگر عہدیداران شامل

کوئٹہ : بلاول بھٹو زرداری گلگت سے خصوصی پرواز کے ذریعے اتوار کو کوئٹہ پہنچیں گے, ذرائع

کوئٹہ : اگر کسی وجہ سے بلاول بھٹو زرداری کوئٹہ نہیں پہنچنے تو ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے سے خطاب کرینگے

کوئٹہ : مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے جلسے کے شرکاءسے خطاب کرینگے

کوئٹہ

سابق وزیراعظم نواز شریف کا خطاب سوشل میڈیا پر نشر کرنے کےلئے مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کوئٹہ پہنچے گی

Shares: