چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر فیصل آباد میں آگاہی واک

0
52

فیصل آباد: چائلڈ لیبر کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر محکمہ محنت کے زیر اہتمام آگاہی واک کی گئی۔ جس کی قیادت ڈائریکٹر لیبر ملک منور احمد اعوان نے کی۔ واک لیبر آفس سے شروع ہو کر جیل روڈ پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لیبر یسین سرفراز، مدثر رضوان،افتخاراحمد،سپرنٹنڈنٹ محمدانور،دیگرافسران،اہلکار،مزدور رہنما محمد اسلم وفا اور شہری بھی شریک تھے۔ڈائریکٹر لیبر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں آگاہی سیمینارز اور واکس کے انعقاد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے اور رواں سال ایک سو سے زائد مقدمات درج کرائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چائلڈ لیبرکی روک تھام کے لئے ٹیمیں سرگرم ہیں اور آئندہ بھی متعلقہ قوانین پر عملدرآمد کویقینی بنائیں گے۔دیگرمقررین نے بھی چائلڈ لیبر کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں عوامی آگاہی ناگزیر ہے۔

Leave a reply