ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاعباس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم کی بڑی کاروائی
فیصل آباد (محمد اویس)ڈائریکٹر اینٹی کرپشن عمران رضاعباس کی ہدایت پر اینٹی کرپشن ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے چنیوٹ کے پٹواری اور منشی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو غلام محمد آباد کے رہائشی عمران جاوید نے درخواست گزاری تھی کہ پٹواری مقصوداحمد اور اس کے منشی فیصل حیات رقبہ کے ونڈاجات مرتب کرنے کے لیے ڈیڑھ لاکھ روپے رشوت طلب کی ہے جبکہ اس سے قبل بھی وہ سات لاکھ روپے وصول کرچکے ہیں۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کی ہدایت پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوارالحسن شیرازی نے چھاپہ مارکر پٹواری اور اس کے منشی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ اینٹی کرپشن چنیوٹ میں مقدمہ نمبر 10/2019درج کرادیا اورمزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔