ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا اور بعض دفتری وانتظامی امور کا جائزہ لیا
فیصل آباد (محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔انھوں نے ایف ڈی اے کے افسران سے تعارفی میٹنگ کی اور بعض دفتری وانتظامی امور کا جائزہ لیا۔انھوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامر عزیز،چیف انجینئر ایف ڈی اے شاہد محمود،ڈپٹی ڈائریکٹر انتظامیہ یاسر اعجازچٹھہ،پبلک ریلیشنز آفیسر ایف ڈی اے رانا لیاقت علی کے ہمراہ ایف ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ، ٹاؤن پلاننگ،فنانس ڈائریکٹوریٹ،کمپیوٹر سیکشن اور ون ونڈو کاؤنٹر کامعائنہ اور دفتری کام نمٹانے کی رفتار کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عامرعزیزنے انھیں مختلف شعبہ جات کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ نے کہا کہ عوام کی درخواستوں اور شکایات کو بلاتاخیر حل کیا جاے۔انھوں نے ترقیاتی کام بروقت مکمل کرنے اور کام کے معیار کو بہتر رکھنے کی ہدایت کی۔انھوں نے اس موقع پر سرکاری فرائض کی ادائیگی میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کو متنبہ کیا کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں اور دفتری قواعدوضوابط کا خصوصی خیال رکھیں۔