فیصل آباد(محمد اویس)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پراسٹیٹ آفیسر ایف ڈی اے امتیاز گورایہ کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دو غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کو سیل کردیا جبکہ کینال روڈ پر زیرتعمیر کشمیر پل انڈر پاس کے ارد گرد تمام تجاوزات کو ہٹاکر راستے کلیئر کردئیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ روڈ پر غیر قانونی/غیر منظور شدہ بسم اللہ گارڈن اورامین پور روڈ پرجلال ٹاؤن کے دفاتر کو سربمہر کرکے ان کی غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کردیاگیا اور ان غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ایف ڈی اے سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے منظوری حاصل کریں بصورت دیگر وہ ہاؤسنگ سکیموں کے امور جاری نہیں رکھ سکیں گے۔ایف ڈی اے کی طرف سے سیل کی جانے والی ہاؤسنگ سکیموں کے ڈویلپرز کو خبردار کیاگیا ہے کہ بلااجازت ازخود سیل کھولنے یا دیگر قانون شکنی کی صورت میں قصور واروں کے خلاف مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔دریں اثناء ایف ڈی اے کے سٹاف نے زیرتعمیر کشمیر پل انڈر پاس کے دونوں اطراف میں دکانداروں کی طرف سے قائم کی گئی عارضی وپختہ تجاوزات کو ختم کردیاہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ میں تمام رکاوٹوں کو دور کرکے شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پراسٹیٹ آفیسر ایف ڈی اے امتیاز گورایہ کی سربراہی میں غیر منظور شدہ ہاوسنگ اسکیمیں سیل
Shares:






