فیصل آباد(محمد اویس) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن کے سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے رسالے والا روڈ پر غیر قانونی /غیر منظور شدہ ہاؤسنگ کالونی کو سیل کردیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ جنید حسن منج کی زیرنگرانی اسٹیٹ آفیسر امتیاز گورایہ کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے چک نمبر 222برسالے والا روڈپر گلبرگ گرین ہاؤسنگ سکیم کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو وہ بغیر منظوری کے قائم کی جارہی تھی جسے فوری طور پر سیل کرکے کام روک دیا گیا ہے۔انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرکے کینال روڈ پر زیرتعمیر کشمیرپل انڈر پاس کے قریب تجاوزات کا صفایا بھی کردیا ہے۔

- Home
- پاکستان
- فیصل آباد
- ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایات پر غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف جاری آپریشن میں بڑی کاروائی







