ڈاکٹرز کی غنڈہ گردی جاری،مریضہ کا علاج تو نہ کیا اس کے بھائی کی پٹائی ضرور لگادی

تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور میں ڈاکٹرز اور عملے کی جانب سے تشدد کا ایک اور واقعہ رونما ہوا ہے۔ڈاکٹرز نے مریضہ کے علاج معالجے پر توجہ نہ دینے پر احتجاج کرنے والے بھائی کو تشدد کا نشانہ بناڈالاہے۔7 جولائی کو ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے نے ریسکیو اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا.مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے ٹی ایچ کیو ہسپتال میں حاملہ خاتون کو ڈیلیوری کیس کے لیے لایا گیا تو علاج معالجہ پر توجہ نہ دینے پر مریضہ کے بھائی نے ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا.لواحقین کیمطابق احتجاج پر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے نے مریضہ کے بھائی کو گھونسوں اور مکوں سے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا.تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد ہسپتال کے ڈاکٹرز نے پولیس طلب کرلی اور تشدد کا نشانہ بننے والے مریضہ کے بھائی منور اور شہزاد کو پولیس کے حوالے کردیا.لواحقین کیمطابق پولیس تھانہ سٹی علی پور نے تشدد کا نشانہ بنانے والے ڈاکٹرز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی بجائے ان پر ہی جھوٹا مقدمہ درج کرلیا.واقعے کیخلاف مریضہ کے لواحقین نے احتجاج کیا.دوسری جانب سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ ڈاکٹر ضیاء کیمطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد ہی ذمہ داروں کا تعین ہوسکے گا.اس سے قبل 7 جولائی کو بھی مریض کی ٹی ایچ کیو ہسپتال علی پور میں شفٹنگ کے عمل کی تصاویر بنانے پر ہسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے نے ریسکیو اہلکار کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور ڈاکٹرز کی ریسکیو اہلکار پر تشدد کی فوٹیج بھی منظر عام پر آئی تھی.

Comments are closed.