ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے غیر معیاری 6۔کلینکس ولیبز سیل
فیصل آباد()ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے غیر معیاری علاج معالجہ اور کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کے بغیر چلنے والے 6۔کلینکس ولیبز سیل اور ایک کلینک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے علاوہ 5 کے کیسز مزید کارروائی کے لئے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن بھجوادیئے۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء المعنم نے ٹیموں کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں کلینکس، میڈیکل سٹورز اور لیبارٹریز کو چیک کیا اور غیر مستند طریقہ علاج، کوالیفائیڈ ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور غیر منظور شدہ اوزار استعمال کرنے کی پاداش میں ڈھڈی والا میں فاطمہ میٹرنٹی کلینک، بلاول ڈینٹل کلینک، سلیم ڈینٹل لیب، عامر کلینک، منصور آباد میں زاہد فیملی، نشاط آباد میں الرحیم ڈینٹل کلینک کو سیل جبکہ پانچ کے کیسز تیار کرکے پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ارسال اور ایک کلینک کے خلاف مقدمہ بھی درج کرایا۔ڈی ڈی ایچ او نے کہا کہ عطائی علاج کے نام پر موت بانٹ رہے ہیں جن کے خلاف ایکشن سے گریز نہیں کیا جارہا۔
۔۔۔///۔۔۔