فیصل آباد(محمد اویس)وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر ضلع کے کونے کونے میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کرکے عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لئے موثر ترین اقدامات کئے جارہے ہیں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد علی اورایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا نے سپورٹس کمپلیکس غلام محمد آباد میں کھلی کچہری لگا کر عوامی مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ افسران کو داد رسی کی ہدایت جاری کی۔اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرزسید ایوب بخاری اوردیگرافسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے غلام محمد آباد کے بعض علاقوں میں صفائی کی ابتر صورتحال‘ صحت اور دیگر نوعیت کے مسائل کے حل کے لئے اسسٹنٹ کمشنر کو ٹاسک تفویض کیا اور کہا کہ وہ متعلقہ مسائل حل کراکر رپورٹ پیش کریں۔ڈپٹی کمشنرنے کہا کہ ہفتہ وار کھلی کچہری کے انعقاد کے ساتھ تحصیلوں،قصبوں اور گنجان آباد علاقوں میں کھلی کچریوں کے انعقادکا مقصد عوام سے رابطہ استوار،ان کے مسائل دہلیز پر حل اور میرٹ کے مطابق انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے جس کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت مشن ہے جس پر بھر پور انداز میں عمل پیرا ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت روزانہ اپنے دفتر کے باہر بیٹھ کر عوام کے مسائل سنتے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔انہوں نے درخواست گزاروں سے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں پیشرفت کو یقینی بنایا جارہا ہے اس ضمن میں لاپرواہی اور سستی دکھانے والے افسران وسٹاف ممبران کے خلاف کارروائی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ایس ایس پی اپریشنز نے شہریوں کے بعض مسائل سنتے ہوئے موقع پر موجود پولیس افسران کودرخواستیں وشکایات میرٹ کے مطابق نمٹانے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف قانون سرگرم عمل ہے۔
۔۔۔///۔۔۔

ڈپٹی کمشنر محمد علی اورایس ایس پی آپریشنز سید علی رضا کا سپورٹس کمپلیکس غلام محمد آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد
Shares: