ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹس میں نصب ایل پی جی \سی این جی سلنڈرزکی چیکنگ کا سلسلہ جاری

فیصل آباد(محمد اویس) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ضلعی محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے پبلک ٹرانسپورٹس میں نصب ایل پی جی \سی این جی سلنڈرزکی چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں اوگرا قوانین کے برخلاف سلنڈر کی تنصیب کی حامل 23 مسافر گاڑیوں کے چالان اور 15 کو تھانوں میں بند کرنے کے علاوہ ٹرانسپورٹرز کو27500 کے جرمانے بھی کئے گئے۔سیکرٹری آر ٹی اے ضمیر حسین نے موٹر وہیکل ایگزامز کے ہمراہ شاہرات پر85 پبلک ٹرانسپورٹس کو چیک کیا اور ان میں نصب سلنڈرز کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے غیر معیاری ہونے پرکارروائی کی۔سیکرٹری آرٹی اے نے ٹرانسپورٹرز سے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹس میں اوگرا کے قوانین کے خلاف نصب غیر معیاری سی این جی و ایل پی جی سلنڈرز ازخود اتروادیں بصورت دیگر دوران چیکنگ نہ صرف سلنڈر ضبط بلکہ سخت قانونی کارروائی سے بھی گریز نہیں کیاجائے گا۔

Comments are closed.