ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ضلع بھر میں تعلیمی معیار بہتر بنانے کیلئے پرعزم

0
67

گوجرانوالہ:ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نائلہ باقرنے کہا ہے کہ ضلع گوجرانوالہ کو تعلیم کے بہتر معیار، سہولیات اور کارکردگی کے اعتبار سے پنجاب کے پہلے پانچ اضلاع میں لائیں گے، اساتذہ کی غیر ضروری چھٹیوں کی حوصلہ شکنی، سکولوں کی چار دیواری، خطرناک قرار دی گئی عمارتوں کی ترجیحاََ از نو تعمیر اور پینے کے صاف پانی فراہمی جیسے کارکردگی اعشاریوں پر بھرپور توجہ دی جائے

ا ن خیالات کا اظہار انہو ں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کے ماہانہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن محمد اورنگزیب، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر افضل حیات تارڑ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر قادر بخش، عارفہ جمیل، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران سمیت دیگر شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے دوران فرنیچر کی فراہمی، چار دیواری، صاف پانی کی فراہمی کے لیے دستیاب فنڈز کے شفاف استعمال کو یقینی بنایا جائے اجلاس میں معیار تعلیم کی بہتری اور سرکاری سکولوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے حکومت پنجاب کے مقرر کردہ 14کارکردگی اعشاریوں کا تحصیل اور مراکز وائز تفصیلی جائزہ لیا گیا اور سکولوں میں دستیاب،عدم دستیاب سہولیات، حکومتی اہداف اور ا ن کے حصول کے لیے کیے گئے اقدامات پر متعلقہ افسران سے استفسار کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر نے ضلع گوجرانوالہ کو تعلیمی میدان میں 35ویں نمبر سے 11ویں نمبر پر لانے پر افسران کو مبارک باد دی اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ جن اعشاریوں میں مقررہ اہداف کو حاصل نہیں کیا جاسکا ان پر خصوصی توجہ دی جائے گی تاکہ سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم مزید بہتر بنایا جاسکے اور ضلع کوپنجاب کے پہلے 5اضلاع میں لایا جاسکے۔ اجلاس میں امسال کے دوسرے کوارٹر اور مئی 2019تک کی کارکردگی اور ضلع کے تمام سکولوں، مراکز اور تحصیلوں کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر گوجرانوالہ افضل حیات تارڑ نے بتایا کہ14کارکردگی اعشاریوں میں سے 12کو مقررہ اہداف کو حاصل کیا گیا، ایل این ڈی (اردو، انگلش، ریاضی)ٹیسٹ اور مقررہ کارکردگی اعشاریوں کے ڈیٹا کے معیار کے لیے مقررہ اہداف کو حاصل نہ کیا جاسکا۔ ضلع کے مجموعی سکولوں (1554) میں سے 1455کو وزٹ کیا گیا، افسران کے وزٹس اپریل میں 62فیصد اور مئی میں 75فیصد رہے، سکینڈری ونگ، ایلیمنٹری میل ونگ تحصیل صدر، وزیر آباد اور فیمیل ونگ تحصیل صدر اور کامونکی کو مقررہ اہداف کے حصول کو یقینی بنانے اور اساتذہ کی غیر ضروری چھٹیوں کی بھی حوصلہ شکنی کی ہدایت کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مراکز کے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو مراکز کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن شعبوں میں بہتری کی گنجائش ہے ان پر بھرپور توجہ دی جائے تاکہ آئندہ کوارٹر میں ضلع کو مزید بہتر پوزیشن پر لایا جاسکے۔

Leave a reply